امیتابھ شائقین کے چھوٹ جانے کے خوف میں مبتلا ہوگئے

شوبز ڈیسک  جمعـء 24 اکتوبر 2014
پرستار ہی ہیں جنھوں نے فن کی دنیا کا شہنشاہ بنایا اور اْن کا مقام ومرتبہ اْنہی کے دم سے ہے، امیتابھ۔  فوٹو : فائل

پرستار ہی ہیں جنھوں نے فن کی دنیا کا شہنشاہ بنایا اور اْن کا مقام ومرتبہ اْنہی کے دم سے ہے، امیتابھ۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بالی ووڈ کے میگااسٹار امیتابھ بچن دنیا بھر میں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ اس بات سے بہت ڈرتے ہیں کہ کہیں اْن کے پرستار اْن میں دلچسپی کھونہ دیں۔

72سالہ امیتابھ 40سال سے زائد عرصہ سے دنیا فلم پر راج کررہے ہیں اور آج بھی اْن کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ ہر اتوار کو اْن کے گھر کے سامنے پرستاروں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہوکر اْنہیں خراج تحسین پیش کرتاہے اور بچوں سے لے کر عمررسیدہ افراد تک اْن کی ایک جھلک دیکھنے کے مشتاق رہتے ہیں۔

اپنے بلاگ میں شہرت اور اس کے کھوجانے کے خوف سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھاکہ ہر اتوار کی صبح پرستاروں کے نعروں کا سوچ کرہی اْن کا دل خوشی سے بھرجاتاہے لیکن جب وہ واپس آتے ہیں تو یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ لوگ اگلے اتوار بھی اِسی طرح آئیں گے اور یہ کب تک آتے رہیں گے ؟۔ اْنہوں نے لکھاکہ یہ اْن کے پرستار ہی ہیں جنھوں نے اْنہیں فن کی دنیا کا شہنشاہ بنایااور اْن کا مقام ومرتبہ اْنہی کے دم سے ہے۔امیتابھ نے بتایاکہ وہ اب بھی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں اْن کے مداح ایک روز اچانک اْنہیں فراموش نہ کردیں کیونکہ پرستاروں کا ایساکرنا اْنہیں ایک دمکتے ستارے سے ایک گمنام شخص میں بدل دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔