پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 منظور

نئے بل کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کا اختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 24, 2014
پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے حکم پر حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کیا ہے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

KARACHI: پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 منظور کرلیا ہے جس کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کا اختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کردیا گیا ہے۔

اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر قانون نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 کو شق وار پیش کیا، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کی منظوری کے بعد صوبے بھر میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاری کا اختیار پنجاب حکومت سے لے کر الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور سندھ حکومت کو حکم دیا تھا کہ وہ حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو تفویض کرنے کے لئے قانون سازی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں