حُسن کے پاسبان یہ سائے، رنگ برنگی دیدہ زیب چھتریاں

قیصر افتخار  اتوار 26 اکتوبر 2014
لباس کے ساتھ مختلف رنگوں کی چھتریوں کے استعمال کا انداز اپنانا تو آپ کو دوسروں سے بالکل ہی منفرد کر دیتا ہے ماڈل: نینا بتول۔ فوٹو: ایکسپریس

لباس کے ساتھ مختلف رنگوں کی چھتریوں کے استعمال کا انداز اپنانا تو آپ کو دوسروں سے بالکل ہی منفرد کر دیتا ہے ماڈل: نینا بتول۔ فوٹو: ایکسپریس

فیشن کے انداز نرالے ہیں، ہر بدلتے دن کے ساتھ یہ اپنا رنگ بدلتا ہے۔ خواتین کو قدرتی طور پر یہ ملکہ حاصل ہے کہ وہ منفرد انداز اپنانے میں میں دیر نہیں لگاتیں۔

مشرقی اور مغربی انداز میں بنے ملبوسات جہاں فیشن کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں، وہیں ان کے مختلف رنگوں میں بنے ڈیزائن نوجوان نسل کی اولین پسند ہوتے ہیں اور پھر بدلتے موسم کے ساتھ لباس کے ساتھ مختلف رنگوں کی چھتریوں کے استعمال کا انداز اپنانا تو آپ کو دوسروں سے بالکل ہی منفرد کر دیتا ہے۔

جینز، ٹی شرٹس اور شارٹ کرتوں کے ساتھ دیدہ زیب چھتریاں بہت بھلی دکھائی دیتی ہیں اور اس کے ساتھ موسمی اثرات سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

ہلکے اور شوخ رنگوں میں شرٹس، ٹی شرٹس، شارٹ کُرتے اور جینز کے الگ الگ اسٹائل آرام دہ رہنے کے ساتھ شخصیت کو پرکشش بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خواتین میں مختلف ڈیزائنوں کے لباس کے ساتھ چھتریوں کا استعمال شادی بیاہ کے علاوہ دیگر تقریبات میں فیشن کے طور پر مقبول ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔