- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
کراچی: کریکر حملہ، فائرنگ اور پر تشدد واقعات، 2خواتین سمیت4ہلاک
کراچی: کراچی میں کریکرحملے، فائرنگ اورپرتشددواقعات کے دوران2خواتین سمیت 4 افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
لیاری میں گینگ وار کے گروپوں کے درمیان مسلح تصادم دوسرے روزبھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن5 نمبر پر نامعلوم افرادلاش پھینک کر فرارہوگئے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا،مقتول کی شناخت سرفراز بلوچ کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریباً 40 برس ہے ،مقتول کاتعلق لیاری گینگ وارعذیربلوچ گروپ سے ہے ،اسے مخالفین نے قتل کیا۔لیاری آٹھ چوک پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا،مقتول کی عمر تقریباً 25 برس ہے۔فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ پیرآباد اسلامیہ کالونی میں معاویہ مسجد کے قریب گھر کے اندرنامعلوم افراد نے تیزدھار آلے کے وار کرکے 25سالہ خاتون سلمیٰ زوجہ بلال کوہلاک کردیا ،مقتولہ گھر میں اکیلی تھی،فوری طور پر واقعے کی نوعیت کاعلم نہیں ہوسکا۔شاہ فیصل کالونی نمبر5 احمد رضا چوک کے قریب نامعلوم ملزما ن کی فائرنگ سے 20سالہ نادیہ دخترمسکین علی اور اس کا بھائی15سالہ حسن علی شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کواسپتال منتقل کیا جار ہاتھا کہ نادیہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔
زخمی حسن علی کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی انسپکٹر نسیم فاروقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعے کے وقت نادیہ اپنی والدہ،بھائی اوردیگر3 بہنوں کے ہمراہ اپنی بڑی بہن کے گھر سے کسی زمین کی فائل لے کرپیدل آرہی تھی کہ ملزمان نے نادیہ کے پرس میں موجودزمین کی فائل چھینے کی کوشش کی اور فائل نہ چھوڑنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔لیاری الفلاح روڈ پر فائرنگ سے 28سالہ محمد عامر زخمی ہو گیا جبکہ چاکیواڑہ نمبرایک الفلاح روڈ پر کریکر حملے سے 12سالہ نیشہ سمیت 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ عذیر گروپ اور بابا لاڈلا گروپ کے کارندے ایک دوسرے کیخلاف مورچہ بند فائرنگ اورکریکر حملے کر رہے تھے جس کے نتیجے میں لڑکی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔بلدیہ قائم خانی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا،برنس روڈ پر سیاسی جماعت کا کارکن سرفراز،یوسف گوٹھ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے35سالہ ہارون،نارتھ کراچی میں کریلا اسٹاپ کے قریب 30 سالہ آصف،نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں فائرنگ سے 45 سالہ عارف،کورنگی کراسنگ پرفائرنگ سے35سالہ ماجدزخمی ہوگیا۔کورنگی ناصرجمپ والے روڈپرنامعلوم ملزمان نے کارپر فائرنگ کرکے 35سالہ عرفان،اس کی اہلیہ عمبرین کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔زمان ٹاؤن کورنگی نمبر4میں بھی نامعلوم ملزمان نے کار پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد شفیق اور اس کی اہلیہ سعدیہ زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹاؤں داؤد گوٹھ میں 30 سالہ کاشف،قائد آبادمجید کالونی میں 17سالہ تمریزخان زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔