استعفیٰ دوتحریک اب استعفیٰ لواورچندہ دوتحریک میں بدل گئی،مریم نوازکاٹویٹ

آئی این پی  اتوار 26 اکتوبر 2014
 یہ سب مکافات عمل ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

یہ سب مکافات عمل ہے، مریم نواز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازنے کہاہے کہ استعفیٰ دو تحریک اب استعفیٰ لواورچندہ دوتحریک میں تبدیل ہوگئی ہے، یہ سب مکافات عمل ہے۔

انھوں نے ہفتہ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کیلیے عوام سے چندہ کی اپیل پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ قسمت کاکھیل دیکھیں وزیر اعظم نوازشریف سے استعفیٰ مانگنے والے اب اپنے استعفے منظور کروانے کاکہہ رہے ہیں ۔ اگست 2014ء میں ان کامطالبہ تھاکہ نوازشریف استعفیٰ دواوراب اکتوبر2014ء میں وہ کہہ رہے ہیںخداراہمارے استعفے منظورکرو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔