تھرپارکر میں وزیراعلیٰ سندھ ایک تقریب کے دوران ہی سو گئے

ویب ڈیسک  اتوار 26 اکتوبر 2014
وزیر اعلییٰ سندھ تھرپارکر کے دورے پر تھے کہ انہیں نیند آگئی فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیر اعلییٰ سندھ تھرپارکر کے دورے پر تھے کہ انہیں نیند آگئی فوٹو: ایکسپریس نیوز

ننگرپارکر: سندھ کا علاقہ تھرپارکر گزشتہ 3 برسوں سے شدید قحط سے دوچار ہے اور غذائی قلت کی وجہ سے سیکڑوں مائیں اپنے جگر گوشوں سے محروم ہوچکی ہیں جہاں غذائی قلت کی گھمبیر صورتحال نے سندھ حکومت کو تو جگا دیا لیکن وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ وہاں جاکر سوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ قحط کے دوران متاثرین کی مدد کے لئے اقدامات کے جائزے کے لئے تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر پہنچے، جہاں ان کے استقبال کے لئے سرکٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی نے استقبالی تقریب کا اہتمام کررکھا تھا۔  وزیراعلیٰ سندھ  کی شبانہ روز محنت کا نام دیا جائے، سفر کی تھاوٹ کہا جائے یا پھر غریبوں اور دکھیاروں کی روداد کا اثر کہا جائے کہ وہ  تقریب میں پہنچے تو اس کے شرکا کی تقریریں بھی ان کے لئے لوری بن گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے وزیراعلیٰ صاحب نیند کی حسین وادیوں میں چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔