سیاسی مفادات کے لئے سندھ کے باشندوں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک  اتوار 26 اکتوبر 2014
پیپلز پارٹی سیاسی بلوغت دکھا رہی ہے اور ہم ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی سیاسی بلوغت دکھا رہی ہے اور ہم ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن فوٹو: فائل

کراچی: پیپلز پارٹی رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے الزامات کا دلائل کے ساتھ جواب دے سکتے ہیں لیکن پارٹی قیادت کی ہدایت پر خاموش ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات پر پیپلز پارٹی کے رہنما صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں اور یہ صبر وتحمل پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا جارہا ہے ورنہ ان بیانات کا دلائل کے ساتھ جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام باشندے بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں لیکن سیاسی مفادات کے لئے انہیں لڑانے کی سازش کی جارہی ہے جو ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی سیاسی بلوغت دکھا رہی ہے اور ہم ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے۔iframe>

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔