- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
کنگ خان کو اپنی نئی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ کی کامیابی راس نہ آئی
ممبئی: بھارتی فلم نگری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کو اپنی نئی فلم کی کامیابی راس نہ آئی اور موسم بدلتے ہی ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ شدید نزلے اور بخار میں مبتلا ہیں جب کہ ناک بند ہونے کی وجہ سے وہ کسی چیز کی مہک بھی نہیں سونگھ پارہے حتی کے اپنی نئی فلم”ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی اور اس سے متعلق شائع ہونے والی خبریں پڑھنے کی بھی ان میں ہمت نہیں ۔ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کو پسند کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سے قبل شاہ رخ خان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے بھارتی فلم نگری میں کام کرتے ہوئے 25 سال گزر گئے لیکن آج بھی ہدایت کاری کے نام پر میرے ہاتھ پاؤں پھولنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید میں ہدایت کاری نہیں کرسکتا کیوں کہ میرے اندر وہ اعتماد نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔