- کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد، زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ
- پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کا ’نشے کی حالت‘ میں طالب علم پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
- مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر 24 طلبا گرفتار
- پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر پمپس اچانک بند، عوام رُل گئے
- گورنر سندھ کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
- بھارت نے 12پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا،106 ماہی گیرتاحال بھارتی جیلوں مقید
- پرویزالہیٰ کے ڈرائیوراور گن مین سے شراب کی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج
- لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
- عمران خان کا فواد چوہدری کے آئینی حقوق کیلیے چیف جسٹس کو خط
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر ہلاک
- پاکستان سپر لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، نجم سیٹھی
- گلگت بلتستان میں 3 جدید سائنس لیبارٹریاں بنانے پر اتفاق
- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
شام میں سرکاری فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 13 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک

شامی مہاجرین کے لیے مزید عالمی امداد کی اپیل، اردن داعش کے خلاف تعاون کرے، عراقی وزیراعظم کا مطالبہ فوٹو: فائل
دمشق / بغداد / بیروت / استنبول: شام میں سرکاری فوج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 13 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شام اور عراق میں امریکی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی شہر حمص میں سرکاری فوج کی بمباری کے نتیجے میں 13 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ حلب میں باغیوں نے ایک اسکول پر فائرنگ کردی جس میں ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد شامل ہیں۔ دوسری طرف اتحادی فوج نے شامی شہر کوبانی کے قریب آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، عراق میں بھی 12 مختلف حملے کیے گئے۔
شامی شہر کوبانی میں کرد فورسز نے داعش کے ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا۔ علاقے میں دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں اور اتحادی فوج میں شدید لڑائی جاری ہے، کوبانی میں اب تک 800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش نے شام میں تیل کے نئے کنوئوں کی کھدائی شروع کر دی ہے، بلیک مارکیٹ میں قدرتی تیل کی فروخت اب بھی داعش کی آمدنی کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ شامی سرحدی قصبے کوبانی سے فرار ہونے والے ہزاروں شامی کرد باشندوں میں شامل ایک خاتون نے اپنے نوزائیدہ بچے کا نام امریکی صدر باراک اوباما سے متاثر ہو کر محمد اوباما رکھ لیا۔
بچے کا نام امریکا کی طرف سے داعش کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے رکھا گیا۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی داعش کے حوالے سے بات چیت کیلیے اردن پہنچ گئے۔ عراقی وزیراعظم نے داعش کے خلاف اردن سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ شام کی کردش پارٹی نہیں چاہتی کہ عراق کی کردش پیش مرگہ ملیشیا شامی علاقے کوبانی میں داعش کے خلاف ان کی مدد کیلئے آئیں اور لڑائی میں حصہ لیں۔ جرمن انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ داعش نے اینٹی ایئر کرافٹ راکٹ حاصل کرلیے ہیں جو مسافر طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ شامی مہاجرین کی صورتِ حال پر آئندہ منگل کو جرمن دارالحکومت میں مجوزہ کانفرنس سے پہلے اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یْو این ایچ سی آر نے انسانی امداد کیلئے مزید مالی وسائل فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔