افغان سیکیورٹی فورسز کی صوبہ فرح میں کارروائی، 29 طالبان ہلاک

آئی این پی  پير 27 اکتوبر 2014
مختلف علاقوں سے 5دہشت گرد گروپ گرفتار کرنے کابھی دعویٰ،فریاب صوبے سے6  باغی بھی گرفتار، قبضے سے ہتھیار برآمد۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مختلف علاقوں سے 5دہشت گرد گروپ گرفتار کرنے کابھی دعویٰ،فریاب صوبے سے6 باغی بھی گرفتار، قبضے سے ہتھیار برآمد۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ فرح میں کارروائی کے دوران 29طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ افغان انٹیلی جنس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد گروپوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد یعقوب کاکہناہے کہ صوبہ فرح میں افغان سیکیورٹی فورسزاورطالبان کے درمیان لڑائی کا آغازہفتے کوہواجس میں طالبان عسکریت پسندوںنے ضلع بالابلوک میں مقامی افغان پولیس کی چوکیوں پر دھاوابول دیا تاہم حملے کو کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے دعویٰ کیا کہ صوبہ کابل ، فریاب، ننگرہار،نمروز اور لوگر میں کارروائیوں کے دوران دہشت گرد گروپ پکڑے گئے۔

این ڈی ایس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں نادعلی ضلع میں طالبان کا فرضی گورنر بھی شامل ہے یہ افراد افغانستان سے باہر فوجی تربیت مکمل کرنے کے بعد ملک میں پہنچے تھے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ فریاب صوبے سے6دیگر باغیوں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے اوران کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔این ڈی ایس نے کابل لوگر ہائی وے پر افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کونشانہ بنانے کے لیے بارودی سرنگیں نصب کرنے والے دہشت گرد عاقل خان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔