بھارتی فضائیہ نے اہلکاروں کو چینی موبائل فون استعمال سے روک دیا

آئی این پی  پير 27 اکتوبر 2014
موبائل فون سے چین میں موجود اس کے سرورز پر ڈیٹا منتقل کیا جارہا ہے بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

موبائل فون سے چین میں موجود اس کے سرورز پر ڈیٹا منتقل کیا جارہا ہے بھارتی حکام۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر  اپنے اہلکاروں کو چینی موبائل فون کے استعمال سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرفورس نے یہ ہدایات انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ پر جاری کی جس میں کہا گیا کہ چینی موبائل استعمال کرنے والے صارف کا تمام ڈیٹا بیجنگ کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو چینی ساختہ موبائل فون  استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔

حکومت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس موبائل فون سے چین میں موجود اس کے سرورز پر ڈیٹا منتقل کیا جارہا ہے اور اس کا استعمال سیکیورٹی رسک ہے۔ بھارتی فضائیہ کو ایک ایڈوئزری جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایک معروف سیکیورٹی سلوشن کمپنی  نے اس موبائل پر مختلف تجربات کیے اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ موبائل فون اپنے صارف کا نام ،فون نمبر،آئی ایم ای آئی ،ایڈریس بک سے فون نمبرز، اور ٹیکسٹ میسج بیجنگ کو بھیج رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔