- عدالت کا حکم پر لاہور میں حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں کھانا فراہم کیا جانے لگا
- پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ
- غیر ازدواجی تعلقات؛ بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا
- آسٹریلیا میں چیونٹیوں کی پُراسرار قسم دریافت
- ان 3 حالات میں دانتوں کو برش نہ کریں
- ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پر لگا بورڈ وائرل ہوگیا
- لاہور؛ 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- حکومت بجلی 100 روپے فی یونٹ تک لے جائیگی اور پیٹرول بھی مزید مہنگا کریگی، عمر ایوب
- عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، چیئرمین پی ٹی آئی
- سائفر کیس؛ ایف آئی اے کو دلائل کیلئے لمبا وقت چاہیے تو سزا معطل کردیتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، عمران خان کی بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت
- نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے
- وفاقی تعلیمی اداروں میں انٹرپرینیورشپ نصاب کا آغاز کردیا گیا
- کراچی : اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 10 سے زائد بچوں کی حالت خراب
- امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے؛ مرکزی شاہراہیں بند
- اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے حلقے میں دوبارہ پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن
- خواتین میں نشے کے استعمال کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھنے لگا
- شکستوں کے بھنور میں پھنسی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم تنقید کی زد میں!
- دریائے سندھ پر 9 ارب کی لاگت سے پل کا منصوبہ 19 ارب خرچ ہونے کے باوجود ادھورا
- روٹی زائد قیمت بیچنے پر 7 نانبائی گرفتار، 68 پر جرمانے، 4 تنور سیل
بھارتی فضائیہ نے اہلکاروں کو چینی موبائل فون استعمال سے روک دیا
نئی دہلی: بھارتی فضائیہ نے جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر اپنے اہلکاروں کو چینی موبائل فون کے استعمال سے روک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرفورس نے یہ ہدایات انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ پر جاری کی جس میں کہا گیا کہ چینی موبائل استعمال کرنے والے صارف کا تمام ڈیٹا بیجنگ کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو چینی ساختہ موبائل فون استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔
حکومت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس موبائل فون سے چین میں موجود اس کے سرورز پر ڈیٹا منتقل کیا جارہا ہے اور اس کا استعمال سیکیورٹی رسک ہے۔ بھارتی فضائیہ کو ایک ایڈوئزری جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایک معروف سیکیورٹی سلوشن کمپنی نے اس موبائل پر مختلف تجربات کیے اور یہ بات سامنے آئی کہ یہ موبائل فون اپنے صارف کا نام ،فون نمبر،آئی ایم ای آئی ،ایڈریس بک سے فون نمبرز، اور ٹیکسٹ میسج بیجنگ کو بھیج رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔