- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں معاملات کے حل کیلئے پل کا کردارادا کرنے کو تیار ہوں، سراج درانی

پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لئے جب بھی رابطہ کرتا ہوں وہ آتے ہی نہیں، آغا سراج درانی فوٹو: فائل
کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے لیکن ذاتیات پر حملے نہیں ہونے چاہئیں ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات کے حل کے لئے وہ پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، اس کے لئے پارلیمنٹ موجود ہے لیکن ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئے، بین الاقوامی سطح پر دنیا میں اس کا منفی اثر پڑتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤن پر مشتمل کمیٹیاں ہم مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں۔ وہ حکومت اور اتحادیوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیارہیں۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سیہون شریف سے منتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالنبی شاہ مستعفی ہوگئے ہیں انہوں نے تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد ان کا استعفیٰ منظور کیا ہے۔ اب اس نشست پر پیپلز پارٹی نے سید مراد علی شاہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ماضی میں سندھ حکومت کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے لئے جب بھی ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ آتے ہی نہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں دھرنے میں موجود ہے تو کوئی خود کو خیبر پختونخوا کے دورے کا کہتا ہے۔ انہیں تحریک انصاف کے ان ووٹرز پر ترس آتا ہے جنہوں نے انہیں اپنی آواز بنایا تھا لیکن اب وہ استعفیٰ دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔