برازیل کی ڈلما روسیف دوسری مدت کے لئے بھی صدر منتخب

ویب ڈیسک  پير 27 اکتوبر 2014
صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا فوٹو: اے ایف پی

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا فوٹو: اے ایف پی

ریوڈی جنیرو: برازیل کی صدر ڈلما روسیف دوسری مدت کے لیے بھی ملک کی صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز برازیل کے صدراتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈلما روسیف کا مقابلہ سینیٹر ایسیو نیویس سے تھا۔ ون آن ون مقابلے میں ڈلما روسیف نے 51.45 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار کو 48.40 فیصد ووٹ ملے۔ کانٹے دار مقابلے کے ابتدائی نتائج کے بعد ہی  ایسیو نیویس نے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے ڈلما روسیف کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ  5 اکتوبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا جس کے بعد برازیلی آئین کے تحت صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوا جس میں پہلے مرحلے کے  2 کامیاب ترین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔