صحت مندانہ زندگی گزارنے کی چند آسان تراکیب

ویب ڈیسک  پير 27 اکتوبر 2014
ان  5 چیزوں پر عمل کرکے آپ  ایک صحت مندانہ زندگی گزارسکتے ہیں فوٹو:فائل

ان 5 چیزوں پر عمل کرکے آپ ایک صحت مندانہ زندگی گزارسکتے ہیں فوٹو:فائل

بعض اوقات بظاہر آسان اور عام سی نظر آئی والی اشیا بہترین اور حیران کن نتائج دیتی ہیں اور اگر ان کا استعمال بروقت اور صحیح کیا جائے تو ہماری صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ہم آپ کو ایسی ہی 5 چیزیں  بتارہے  ہیں جو آپ کی صحت مند زندگی  کےلیےاہم ہیں۔

توانا رہنے کے لیے کافی کا استعمال کریں:

جاپان میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی پینے سے جسم میں نئی توانائی بھر جاتی ہے اور جو لوگ دن بھر میں 200 ملی گرام یعنی دو کپ کافی   پی کر  20 منٹ آرام کرلیں تو اس سے ان کا جسم چست اورالرٹ ہوجاتا ہے اور وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکتے ہیں۔ کافی ہمارے دماغ میں موجود سست کردینے والے مالیکیول ایڈنوسائن کو کو کم کردیتا ہے جس کے باعث دماغ روشن اور تازہ ہوجاتا ہے۔

کھانے کے فوراً بعد دانت برش نہ کریں:

اگر آپ صحت مند دانت چاہتے ہیں تو کھانا کھانے کے بعد دانتوں کو برش نہ کریں، اکیڈمی آف جنرل ڈینسٹری کے ڈاکٹر ہاورڈ گیمبل کا کہنا ہے کہ جب آپ ترش پھل، سوفٹ ڈرنگ، ٹماٹر، سوڈا  کھائیں تو اس کے فوراً بعد دانت برش نہ کریں کیونکہ یہ اشیا آپ کے دانتوں کی اوپری سفید چمکدار سطح کو نرم کردیتے ہیں اور جب آپ برش کرتے ہیں تو اس کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کم کھانے کے لیے زیادہ کھائیں:

ایسی غذا کا استعمال نہ کریں جس کو کھانے سے آپ کی بھوک بڑھ جائے، ماہرین طب   کا کہنا ہے کہ پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کریں جس کو زیادہ کھانے سے بھی جسم موٹا نہیں ہوتا جیسے مونگ پھلی کے ساتھ ایک سیب، ان میں زیادہ کلوریز اور پروٹینز ہوتی ہیں جو آپ کو کافی دیرتک بھوک سے دور رکھتی ہیں۔

تھکن کی صورت میں  انرجی ڈرنک سے اجتناب کریں:

جب آپ زیادہ تھکے ہوئے ہوں تو توانائی فراہم کرنے والے ڈرنکس کا استعمال نہ کریں کیونکہ ان ڈرنکس میں کافی کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیفین موجود ہوتا ہے اس لیے جو توانائی ملتی ہے وہ عارضی ہوتی ہے اور اس کے بعد کے اثرات جسم کو متاثر کرسکتے ہیں، اس سے آپ نروس اور چڑچڑاپٹ پن کا شکار ہو سکتے ہیں ساتھ ہی دل کی دھڑکن بھی بڑھ سکتی ہے۔ ماہرین کے مچابق ان ڈرنکس میں ٹاورین موجود ہوتا ہے جو جسم میں شوگر کےلیول کو متاثر کرتا ہے جس کے بعد ایک بار پھر آپ کو ایک اور انرجی ڈرنک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

خود کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے گرم مشروبات کا استعمال کریں:

حال ہی میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ گرم موسم میں خود کو گرمی سے بچانے کےلیے ٹھنڈے مشروب کی بجائے گرم مشروب زیادہ موثر ہوتے ہیں۔ جنوبی ایشیا کے ممالک میں بسنے والے  لوگ گرمی میں بھی چائے پیتے ہیں اور اس سے جسم کےاندر کا درجہ حرارت تبدیل ہوجاتا ہے اور پسینہ آنے لگتا ہے،جیسے جیسے پسینہ جسم سے خارج ہوتا ہے ویسے ہی جسم سےگرمی ختم ہوتی ہے اور آپ کو جسم میں ٹھنڈک محسوس ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔