عامر خان نے فلم ’’پی کے ‘‘ کے لیے ایک ہزار سے زائد پان چبائے

شوبز ڈیسک  منگل 28 اکتوبر 2014
انسانیت پہلے ہے ’’لو جہاد ‘‘ اور عزت کے نام پر قتل ایک جیسے ہی ہیں، عامر خان ۔  فوٹو : فائل

انسانیت پہلے ہے ’’لو جہاد ‘‘ اور عزت کے نام پر قتل ایک جیسے ہی ہیں، عامر خان ۔ فوٹو : فائل

ممبئی / نئی دہلی: یہ یقین کرنا پڑے گا کہ عامر خان اپنے کام کے ساتھ کتنے سنجیدہ ہوتے ہیں تبھی تو وہ مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

اب سننے میں آیا ہے کہ راج کمار ہیرانی کی اس ’’پی کے ‘‘ فلم میں اپنے کردار سے انصاف کرنے کے لیے عامر خان نے شوٹنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد پان چبائے۔ عامر خان کو ہر شاٹ فلمانے کے لیے ایک تازہ پان کھانا پڑتا تھا تاکہ اس کا منہ اس سے بھرا رہے‘ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع کرنے سے قبل بھی عامر خان کو روزانہ 10 سے 15 پان چبانے پڑتے تھے تاکہ کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق اس کا منہ اور ہونٹ سرخ نظر آئیں۔

دوسری طرف بھوپال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہے کہ فلم پی کے میں ان کا کردار ان کے 25 سالہ فلمی کیریئر کا سب سے بہترین کردار رہا ہے۔ مذکورہ فلم رواں سال دسمبر کی 19تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ بھارت میں چلی ان دنوں ’’لو جہاد ‘‘ سے متعلق لہر پر عامر خان نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے عزت کے نام پر قتل‘ دونوں صورتوں میں اپنی زندگی کا ساتھی چننے کا حق چھین لیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔