ویرات کوہلی اور انوشکا شرما آخرکار ایک ساتھ منظر عام پر آ ہی گئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 اکتوبر 2014
انڈین سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران دونوں اکھٹے دیکھے گئے، اس میچ میں ایف سی گوا حصہ لے رہی تھی جس کے کوہلی شریک مالک ہیں۔ فوٹو : فائل

انڈین سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران دونوں اکھٹے دیکھے گئے، اس میچ میں ایف سی گوا حصہ لے رہی تھی جس کے کوہلی شریک مالک ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آخر کار ایک ساتھ منظر عام پر آ ہی گئے۔

انڈین سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران دونوں اکھٹے دیکھے گئے، اس میچ میں ایف سی گوا حصہ لے رہی تھی جس کے کوہلی شریک مالک ہیں۔ دونوں گوا کی ٹیم جرسی میں ملبوس تھے، ٹیم  کی خراب کارکردگی کے باوجود انوشکا کی موجودگی میں کوہلی نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھا۔

دونوں کے درمیان کافی عرصے سے دوستی اور محبت کے چرچے گونج رہے ہیں، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی ان کی ایک دوسرے سے ملاقاتوں کی رپورٹس سامنے آئیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ عوامی مقام پر دیکھا گیا۔ یہ بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ کوہلی کے والدین نے انوشکا سے ملاقات کی تاہم اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔