آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ میں شکست پر جونسن کے متنازع آئوٹ کا رونا رونے لگا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 اکتوبر 2014
 تھرڈ امپائر نائجل لانگ نے چار کیمروں سے حاصل مختلف زاویوں سے فوٹیج کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد اسٹمپڈ قرار دیا تھا، فوٹو : فائل

تھرڈ امپائر نائجل لانگ نے چار کیمروں سے حاصل مختلف زاویوں سے فوٹیج کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد اسٹمپڈ قرار دیا تھا، فوٹو : فائل

دبئی: آسٹریلیا دبئی ٹیسٹ میں شکست پر مچل جونسن کے متنازع آئوٹ کا رونا رونے لگا۔

مچل جانسن یاسر شاہ کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے تھے، فیصلہ تھرڈ امپائر نائجل لانگ کو بھیجا گیا جنھوں نے چار کیمروں سے حاصل مختلف زاویوں سے فوٹیج کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد انھیں اسٹمپڈ قرار دیا تھا، آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیٹسمین کے جوتے کا سایہ اس طرح پڑرہا تھا کہ لائن کے اوپر یا اندر ہونے کے حوالے سے اندازہ لگانا دشوار ہوگیا، لانگ نے خاطر خواہ شواہد موجود نہ ہونے کے باوجود جونسن کو آئوٹ قرار دیا جو مزاحمت جاری رکھے ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔