بریڈ فورڈ میں گھر سے 4 بھارتیوں کی لاشیں برآمد برطانوی پولیس

بدقسمت خاندان کے بارے میں ان کے پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ کافی دیر سے انہوں نے خاندان کے کسی فرد کو نہیں دیکھا،پولیس


ویب ڈیسک October 28, 2014
پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی بدقسمت خاندان کی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی،مقامی پولیس، فوٹو ٹیلی گراف

برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یارک شائر کے مرکزی شہر بریڈ فورڈ میں گھر سے بھارتی نژاد برطانوی شہری ،اس کی بیوی اور2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جب کہ کہا جارہا ہے کہ شوہرجتیندرا نے بیوی اوردونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی تاہم پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی خاندان انتہائی خوش وخرم زندگی گزار رہا تھا اوران لوگوں کے درمیان بظاہرایسی کوئی بات نظر آتی جس پر یہ انتہائی اقدام اٹھایا گیا ہو۔

مقامی پولیس نے گھر کو سیل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بدقسمت خاندان کے بارے میں ان کے پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ کافی دیر سے انہوں نے خاندان کے کسی فرد کو نہیں دیکھا، حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

دونوں میاں بیوی بریڈ فورڈ کونسل کے ملازم تھے جہاں جتیندرا کنٹرول اینڈ پے منٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کرتا تھا جب کہ ان کی بڑی بیٹی تریشا لیڈز یونیورسٹی کی طالبہ اور نیشا مقامی گرامر اسکول میں زیر تعلیم تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں