پریانکا چوپڑا ابو ظبی فلم فیسٹیول میں پرفارم کریں گی

شوبز ڈیسک  بدھ 29 اکتوبر 2014
اداکارہ کی رنویر سنگھ کے ساتھ 2 فلموں ’’دل دھڑکنے دو ‘‘ اور ’’بجراؤمستانی‘‘ کی عکسبندی تیزی کے ساتھ جاری    ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ کی رنویر سنگھ کے ساتھ 2 فلموں ’’دل دھڑکنے دو ‘‘ اور ’’بجراؤمستانی‘‘ کی عکسبندی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: ابو ظبی کے لوگوں میں بالی ووڈ کے فنکاروں کا ایک خاص مقام ہے اور بھارتی فنکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے اکثر وہاں جاتے رہتے ہیں ۔

اب اطلاعات ہیں کہ بھارتی  اداکارہ پریانکاچوپڑا بھی وہاں جارہی ہیں مگر وہ اپنی کسی فلم کی تشہیر کے سلسلہ میں نہیں بلکہ اس مرتبہ ان کے دورہ کا مقصد ’’ابوظبی فلم فیسٹیول‘‘ میں پرفارم کرنا ہے ۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق  پریانکا چوپڑا ابوظبی میں ہونے والے ایک نجی میوزک اورڈانس شو’’میجک آف بالی ووڈ‘‘ میں اپنی آواز کاجادو جگانے کے ساتھ ساتھ رقص بھی کریں گی ۔ مذکورہ تقریب آج بدھ کو امارات پیلس میں منعقد ہوگی ۔90 منٹ کے دورانیہ کے اس شو میں پریانکا کے ساتھ اسٹیج پر اداکارہ ایلی ایورم سمیت 85 ڈانسرز بھی پرفارم کریں گے جب کہ  شو90 منٹ کا ہوگا۔دوسری طرف اداکارہ کی فلم ’’دل دھڑکنے دو ‘‘ پر بھی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ۔

زویا اختر کی ہدایتکاری اور  رتیش سدھوانی و فرحان اخترکی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ انوشکا شرما اپنے فلمی کیرئیر کے دوران پہلی مرتبہ آئٹم سانگ پر پرفارم کررہی ہیں جس کی پہلی جھلک گزشتہ دنوں جاری کردی گئی ہے اور اس فلم کو 5جون کو سینماگھروں کی زینت بنایاجارہاہے ۔ اس کے علاوہ اداکارہ کی اور فلم بائجیراؤمستانی کی عکس بندی بھی ان دنوں  سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں جاری ہے۔

اس فلم میں پریانکا اداکار رنویر سنگھ جو بائجیراؤکی پہلی بیوی کھشبی کا کردار نبھارہی ہیں جب کہ دیپکا پڈوکون بھی ان کے ساتھ فلم میں ہیں اور ان کا کردار فلم کے ہیرو کی دوسری بیوی مستانی کا ہے اس فلم کو رواں برس  25دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنائے  جانے کااعلان کیا جاچکا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔