- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایرانی صدر کا دورہِ پاکستان اسرائیل کے پس منظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے6ملزم پکڑ لیے،9منشیات فروش گرفتار2کلو چرس برآمد
کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 54 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز منشیات کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر شبیر احمد اعوان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ 13/Dاور نیپا چورنگی سمیت گلشن اقبال کے3 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے6 ملزمان جمشید خان ، دلاور ، صدام ، محمد امین ، محمد پرویز اور علی شیر عرف شیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے6 پستول ، ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی اور وارداتوں میں چھینا گیا سامان برآمد کر لیا، ملزمان شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے کے علاوہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
نبی بخش پولیس نے گارڈن روڈ ، چڑیا گھر ، گل پلازہ روڈ اور جوبلی مارکیٹ کے قریب کارروائیوں میں 9 منشیات فروشوں محمد سلیم ، علی ، انور ، علی یوسف ، محمد علی ، عابد ، محمد یوسف ، محمد نذیر اور سلطان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی ، ایک چھینی گئی موٹر سائیکل اور 2 کلو چرس برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے مقابلوں کے دوران 10مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 39 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف ، 25 پستول ، 2 دستی بم، 290 گرام چرس ، 8 گرام ہیروئن اور4 بوتلیں شراب کی برآمد کر لی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔