پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والے6ملزم پکڑ لیے،9منشیات فروش گرفتار2کلو چرس برآمد

اسٹاف رپورٹر  بدھ 29 اکتوبر 2014
منشیات فروشوں سے موبائل فون،نقدی اورموٹر سائیکل برآمد،چھاپوں میں39ملزم گرفتار،  فوٹو : فائل

منشیات فروشوں سے موبائل فون،نقدی اورموٹر سائیکل برآمد،چھاپوں میں39ملزم گرفتار، فوٹو : فائل

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 54 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز منشیات کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر شبیر احمد اعوان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ 13/Dاور نیپا چورنگی سمیت گلشن اقبال کے3 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے6 ملزمان جمشید خان ، دلاور ، صدام ، محمد امین ، محمد پرویز اور علی شیر عرف شیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے6 پستول ، ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی اور وارداتوں میں چھینا گیا سامان برآمد کر لیا، ملزمان شہر میں جعلی کرنسی پھیلانے کے علاوہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

نبی بخش پولیس نے گارڈن روڈ ، چڑیا گھر ، گل پلازہ روڈ اور جوبلی مارکیٹ کے قریب کارروائیوں میں 9 منشیات فروشوں محمد سلیم ، علی ، انور ، علی یوسف ، محمد علی ، عابد ، محمد یوسف ، محمد نذیر اور سلطان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول ، چھینے گئے موبائل فونز ، نقدی ، ایک چھینی گئی موٹر سائیکل اور 2 کلو چرس برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے  مقابلوں کے دوران 10مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 39 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف ، 25 پستول ، 2 دستی بم، 290 گرام چرس ، 8 گرام ہیروئن اور4 بوتلیں شراب کی برآمد کر لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔