شام میں داعش نے 70 فوجیوں کے سر قلم کردیئے

قوام متحدہ نے شامی مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک لبنان اور اردن کی مدد کیلیے دنیا سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے۔  فوٹو: فائل

قوام متحدہ نے شامی مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک لبنان اور اردن کی مدد کیلیے دنیا سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بغداد / دمشق / برلن / واشنگٹن: شام کے علاقے ادلیب میں داعش کے جنگجوئوں نے 70شامی فوجیوں کے سر قلم کردیے جبکہ کوبانی میں داعش کے جنگجوؤں اور اتحادی فوج میں شدید لڑائی جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے جنگجوئوں نے ادلیب میں ستر شامی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے اور لاشیں وہیں پھینک کر فرارہوگئے۔ دریں اثنا شامی شہر کوبانی میں داعش کے جنگجوئوں اور اتحادی فوج میں شدید لڑائی جاری ہے۔ امریکی فضائیہ نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ داعش نے تْرک سرحد سے متصل شام کے کرد اکثریتی علاقے کوبانی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کے ساتھ بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی مدد سے شہر کی نگرانی بھی شروع کر دی۔

شام میں القاعدہ کے جنگجوؤں اور دیگر باغی گروہوں نے ادلیب شہر پر حملہ کر دیا اور مختصر وقت کیلیے متعدد سرکاری عمارتوں پر قابض رہے۔ النصرہ فرنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے حکومت کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کر کے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔ دوسری طرف  عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے دارالحکومت اربل سے درجنوں ٹرکوں میں سوار کرد اہلکار شامی شہر کوبانی کو داعش سے بچانے کیلیے روانہ ہوگئے ہیں جو ترک سرحد کے ذریعے کوبانی میں داخل ہونگے، ترکی نے پہلے ہی کرد اہلکاروں کو اپنی سرحد کے ذریعے شامی شہر کوبانی میں داخل ہونے کی اجازت دیدی ہے۔

40 گاڑیوں میں اسلحہ لدا ہوا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز 80 اہلکار روانہ ہوئے ہیں مزید 72 آج روانہ ہونگے۔ اقوام متحدہ نے شامی مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک لبنان اور اردن کی مدد کیلیے دنیا سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالا کا اظہار اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے شامی مہاجرین کیلئے برلن میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں کیا۔

کانفرنس میں 40 ممالک کے وزرائے خارجہ، عالمی تنظمیوں نے شرکت کی۔ امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹا گون سے جاری ایک بیان کے مطابق داعش کیخلاف امریکی لڑائی کے اخراجات بے حد بڑھ چکے ہیں اور ان کو یہ جنگ اب اوسطاً 8.3ملین ڈالر یومیہ میں پڑ رہی ہے۔ مراکش میں داعش سے تعلق کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔