خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشتگرد ہلاک کئی ٹھکانے تباہ

سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک October 29, 2014
خیبر ایجنسی میں آپریشن کے دوران اب تک درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے فوٹو: فائل

وادی تیراہ میں پاک فوج کی فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 4 مشتبہ ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ''آپریشن خیبر ون '' کامیابی سے جاری ہے، وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں رواں ماہ شروع کئے گئے آپریشن کے دوران اب تک درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں