خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے قرارداد منظور

حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا اور اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے، قرار داد کا متن


ویب ڈیسک October 29, 2014
قرارداد جماعت اسلامی کے رکن محمد علی کی جانب سے پیش کی گئی، فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد علی کی جانب سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا جبکہ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا اور اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں