- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
ملالہ نے انعامات میں جیتی گئی 50 ہزار ڈالر کی رقم غزہ کے بچوں کے نام کردی

پوری دنیا اس بات سے واقت ہے کہ غزہ میں جاری جنگ سے وہاں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے،ملالہ یوسف زئی۔ فوٹو ایے ایف پی
اسٹاک ہوم: امن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بچوں کے حقوق سے متعلق انعامات کی صورت میں ملنی والی 50 ہزا ڈالر کی رقم غزہ میں اسکولوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے عطیہ کردی ہے۔
سوئیڈن میں ورلڈز چلڈرنزپرائز حاصل کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ یہ رقم غزہ میں اسکولوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی جو فلسطینی بچوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس بات سے واقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ سے وہاں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور وہ انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں اس لیے اس وقت انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔
ملالہ یوسف زئی وہ پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے نوبل انعام کےعلاوہ ورلڈز چلڈرن پرائز بھی حاصل کیا جب کہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ اعزاز ان کی خطرناک حالات میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد پر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے بڑی مہم چلائی جا رہی جس کے لیے 1.6 ارب ڈالر جمع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اسی سلسلے میں ملالہ یوسف زئی نے 50 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کے لیے عطیہ کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔