پاکستان کا سرحد پر بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف بھارت سے شدید احتجاج

ویب ڈیسک  بدھ 29 اکتوبر 2014
بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، دفتر خارجہ، ،
فوٹو: فائل

بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، دفتر خارجہ، ، فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا۔ پاکستان نے واقعے کی  سخت مذمت کرتے ہوئے قائم مقام ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے اور اپنی سکیورٹی فورسز کو شہریوں پر فائرنگ کرنے سے روکے جب کہ بھارتی فورسز بھی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی بند کریں۔

واضح رہے کہ  نریندر مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک محاذ کھول رکھا ہے اوراس کی تازہ مثال لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا نہ رکنے والا سلسلہ ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد پاکستانی شہری شہید اورزخمی ہوچکے ہیں جب کہ ورکنگ باؤنڈری کے قریب رہنے والے افراد اپنا گھربار چھوڑنے تک پر مجبورہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔