- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
پاکستان کا سرحد پر بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف بھارت سے شدید احتجاج
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا۔ پاکستان نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے قائم مقام ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے اور اپنی سکیورٹی فورسز کو شہریوں پر فائرنگ کرنے سے روکے جب کہ بھارتی فورسز بھی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی بند کریں۔
واضح رہے کہ نریندر مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک محاذ کھول رکھا ہے اوراس کی تازہ مثال لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورگولا باری کا نہ رکنے والا سلسلہ ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد پاکستانی شہری شہید اورزخمی ہوچکے ہیں جب کہ ورکنگ باؤنڈری کے قریب رہنے والے افراد اپنا گھربار چھوڑنے تک پر مجبورہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔