کراچی میں دہشت گردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 30 اکتوبر 2014
محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے دوران انتہائی چوکس رہا جائے،رینجرزکو ڈی جی ہدایت فوٹو: فائل

محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے دوران انتہائی چوکس رہا جائے،رینجرزکو ڈی جی ہدایت فوٹو: فائل

کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ نے محرم الحرام کے دوران دہشت گرد عناصر کو دیکھتے ہی گولی مار دینے کا حکم دے دیا ۔

پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان میجر سبطین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں ڈی جی رینجرز نے محرم الحرام کے دوران رینجرز کے جوانوں کو دہشت گرد عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا جبکہ اجلاس کے دوران انھوں نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران انتہائی چوکس رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو قبل از وقت ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھیں ، اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ محرم الحرام کے دوران اپنائے جانے والے سیکیورٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔