قابض بھارتی فوج نے یاسین ملک سمیت 6 حریت پسند کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 اکتوبر 2014
یاسین ملک نے مقبوضہ کمشیرمیں ہونے والے ریاستی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا. فوٹو: اے ایف پی

یاسین ملک نے مقبوضہ کمشیرمیں ہونے والے ریاستی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا. فوٹو: اے ایف پی

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات سے قبل ہی اپنی غنڈی گردی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے  یاسین ملک سمیت 6 حریت پسند رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے یاسین ملک نے پریس کانفرنس کا انقاد کیا تاہم قابض بھارتی فوج نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں اور دیگر 5 رہنماؤں کو گرفتار کر لیا اور پولیس کی بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں بڑی تعداد میں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر میں ریاستی انتخابات کرانے کا اعلان کررکھا ہے جب کہ حریت پسند رہنماؤں نےان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔