18 اکتوبر کو بینظیر بھٹو کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، سی آئی ڈی کا دعویٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
ملزمان نے بے نظیر بھٹو پر حملہ کرنے والے دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے،ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ  فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس

ملزمان نے بے نظیر بھٹو پر حملہ کرنے والے دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے،ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس

کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے 18 اکتوبر کو پیش آنے والے سانحہ کارساز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے گارڈن میں کارروائی کرکے 18 اکتوبر کو بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے اور انہوں نے سانحہ کارساز سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جس میں ملزمان نےبتایا کہ سانحہ کارساز کی منصوبہ بندی منگھو پیر میں ہوئی اور دھماکا خیز مواد فرنٹیئر کالونی سے لایا گیا جب کہ ملزمان نے بے نظیر بھٹو پر حملہ کرنے والے دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی  ہے۔

ایس پی سی آئی ڈی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، ملزمان جمشید اورعابد کو نیشنل ہائی وے سے گرفتار کیا گیا جن کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔