- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
18 اکتوبر کو بینظیر بھٹو کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، سی آئی ڈی کا دعویٰ
کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے 18 اکتوبر کو پیش آنے والے سانحہ کارساز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے گارڈن میں کارروائی کرکے 18 اکتوبر کو بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے اور انہوں نے سانحہ کارساز سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جس میں ملزمان نےبتایا کہ سانحہ کارساز کی منصوبہ بندی منگھو پیر میں ہوئی اور دھماکا خیز مواد فرنٹیئر کالونی سے لایا گیا جب کہ ملزمان نے بے نظیر بھٹو پر حملہ کرنے والے دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے۔
ایس پی سی آئی ڈی نے مزید بتایا کہ پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، ملزمان جمشید اورعابد کو نیشنل ہائی وے سے گرفتار کیا گیا جن کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔