11سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی معجزانہ طور پر واپس آگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
دنیا کو دوبارہ دیکھ پانا میرے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ، خاتون فوٹو : فائل

دنیا کو دوبارہ دیکھ پانا میرے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ، خاتون فوٹو : فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں 11سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی میز سے سر ٹکرانے کے بعد معجزانہ طور پر واپس اگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے علاقے آکلینڈ کی رہائشی  38سالہ لیزا ریڈ کی بینائی ایک ٹیومر کے باعث چلی گئی تھی جو ان کے اپٹک نروو پر دباو ڈال رہا تھا تاہم یہ سب اس وقت تبدیل ہوگیا جب وہ اپنے کتے ہو کو بوسہ دینے کے لیے جھکیں اور ان کا سر کافی ٹیبل سے ٹکرا گیا۔ دوسرے دن جب وہ سوکر اٹھیں تو وہ دوبارہ دیکھ سکتی تھیں۔

اخبار ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں ۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ دیکھ پانا میرے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جن چیزوں کو ہم عام طور پر اہمیت نہیں دیتے جیسے گھاس کا رنگ یا آ سمان کتنا نیلا ہے یہ سب کچھ بہت خوبصورت ہے ۔ ریڈ قانونی طور پر ابھی بھی نابینا ہی ہیں تاہم سر میز پر ٹکرانے سے ان کی بینائی جزوی طور پر واپس آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔