آئی سی سی صدرکا علامتی عہدہ بھی پاکستان کیلیے فائدے کا سودا ہوگا،شہریار

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 1 نومبر 2014
فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس/فائل

فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس/فائل

لاہور: پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی صدرکا علامتی عہدہ بھی فائدے کا سودا ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کونسل کے گذشتہ اجلاس میں شرکت کے لیے گیا تو بنگلہ دیش کے مصطفیٰ کمال موجود تھے،ان کا کوئی کردارنہیں تھا بس بیٹھے ہوئے تھے، ہمارے نامزد کردہ آئی سی سی صدر کا بھی علامتی عہدہ ہی ہوگا لیکن اسکے باوجود سفارتی سطح پر کوششوں سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں،بیشتر معاملات میں میٹنگز سے زیادہ غیر رسمی بات چیت موثر ثابت ہوتی ہے۔

بطور سفارتکار میرا تجربہ ہے کہ بہت سے کام منظر عام پر آنے والی پیش رفت سے زیادہ سودمند ثابت ہوتے ہیں،آئندہ کوئی بھی اجلاس ہو تو ہمارے 2 عہدیدار وہاں ہونگے،ایک تو آئی سی سی میں ہمارا صدردوسرا چیئرمین پی سی بی، بہرحال ایک سے تو دو بھلے ہوتے ہیں،کونسل میں موجود ہمارے نمائندے میں صلاحیت ہوئی تو پاکستان کرکٹ کی بہتری کے مواقع ضرور پیداکرلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔