شاہی مسجد کے امام غدار ہیں، انھیں پاکستان بھیجا جائے، بی جے پی رہنما آدتیناتھ کا مطالبہ

آئی این پی  ہفتہ 1 نومبر 2014
امام بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے، پی جے پی رہنما۔ فوٹو: فائل

امام بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے، پی جے پی رہنما۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما یوگی آدتیناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام کو غدار قرار دیتے ہوئے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

جمعے کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رہنما یوگی آدتیناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دینے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو نہ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ جامع مسجددہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کی تقرری کی تقریب میں امام سیداحمد بخاری نے 22نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کوخصوصی طور پر مدعو کیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودعوت نہیں دی۔

شاہی امام کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیراعظم نے مرکز میں برسر اقتدار آنے کے باوجودمسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ بھارت کے مسلمان 2002کے گجرات کے فسادات نہیں بھولے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ اس پر انھوں نے آج تک معافی تک نہیں مانگی۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہمارے خاندانی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔