- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
پاکستان کو سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت
بھوپال: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا ہے اور اب پاکستان سرحدوں پر امن میں خلل ڈالنے کی دوبارہ جرات نہیں کرے گا۔
بھارت کی نئی قیادت نے پاکستان کو مناسب جواب دے کر بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم عزت و وقار کی قیمت پر امن نہیں چاہتے۔ بھارت کی جانب سے مناسب جواب ملنے پر پاکستان اقوام متحدہ کے پاس پہنچ گیا اور مطالبہ کیا کہ بھارت کو جنگ بندی کے معاملے پر مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات ہمیشہ بھارت کی سفارتی پالیسی رہی ہے لیکن اگر کوئی ہمیں بار بار اشتعال دلائے گا تو پھر ہماری برداشت کی بھی حدیں ہیں۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔