چمن میں گاڑی پر فائرنگ سے قبائلی رہنما بیٹے سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آرووں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آرووں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

چمن: کالج روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما برات خان ادازئی بیٹے سمیت جاں بحق جب کہ دوسرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ قبائلی رہنما ملک برات خان ادازئی اپنے بچوں کو لے کر اسکول جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے کالج روڈ پر ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری اور برات خان موقع پر ہی جان بحق جب کہ ان کے 2 بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے برات خان کے بیٹوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا ایک بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ دوسرے کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بیٹے کی عمر 6 سال جب کہ زخمی ہونے والے کی عمر 8 سال بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آرووں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔