لوئراورکزئی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 دہشتگرد ہلاک 6 اہلکار شہید

مقابلے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 01, 2014
یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروہ سے ہے، سیکیورٹی ذرائع۔ فوٹو: فائل

شاہین درہ میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر اوزکزئی ایجنسی کے علاقے شاہین درہ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروہ سے ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر سنٹرل ملٹری اسپتال ٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں