بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سول ایوی ایشن ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سول ایوی ایشن ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور 2 معاون پائلٹ زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائنگ کلب کا سیسنا طیارہ ٹیک آف کرتے ہی رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ حماد اور 2 معاون پائلٹ زخمی ہو گئے۔ طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سول ایوی ایشن ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔