وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے وزرائے اعلیٰ کو خط

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، خط کا متن  فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، خط کا متن فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔