افغانستان میں خودکش حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

صوبہ لوگر میں خودکش حملہ اور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی۔


ویب ڈیسک November 01, 2014
طالبان نے لوگر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD:

افغانستان میں خود کش حملے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ لوگر کے ضلع ازرا میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 6 پولیس اور 3 فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔


واضح رہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں شدت آگئی ہے اور 14 اکتوبر کو بھی لوگر میں پولیس پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں