امریکا میں کتے کی وفاداری اس کے مالک کے گلے پڑ گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
پولیس نے کتے کی وفاداری سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا،
فوٹو فائل

پولیس نے کتے کی وفاداری سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا، فوٹو فائل

الاباما: کہا جاتا ہے کہ کتا وفادار جانور ہے لیکن امریکہ میں کتے کی وفاداری مالک کے گلے پڑ گئی جہاں اس نے غیر قانونی طور رپر ڈرگ رکھنے والے والے اپنے مالک کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

امریکی ریاست الاباما کے ایک قصبے پریٹ ویلی کا رہائشی ایڈورڈ ہینڈرسن نامی شخص غیر قانونی طور پر ڈرگ کے کاروبار میں ملوث تھا، پولیس کو اس کی اطلاع ملنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر ہینڈرسن نامی ملزم  اپنے گھر کے عقبی حصے سے نکل کر جنگل میں چھپ گیا لیکن اس کے فرار کے وقت اس کا وفادار کتا جس کا نام اس نے ’’بو‘‘ رکھا ہوا تھا وہاں موجود تھا جس نے اپنے مالک کو فرار ہوتے دیکھ لیا تھا لیکن کتے کو کہاں سمجھ کہ اس کا مالک پولیس سے بچنے کوشش کررہا ہے لہٰذا جیسے ہی پولیس نے کتے کو اپنے مالک کی تلاش کے لیے کہا تو اس نے جھٹ سے اس کی تلاش شروع کردی، مالک کی تلاش کرتے کرتے کتا قریب ہی موجود جھاڑیوں میں پنہچا جہاں اس نے اپنی دم ہلا کر پولیس کو مالک کی موجودگی کا احساس دلایا۔

پولیس نے کتے کی وفاداری سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا اور اس کے خلاف ڈرگ کے غیر قانونی استعمال اور پولیس کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے تحت مقدمات بھی درج کرلیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔