سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن کا بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کا انکشاف

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 نومبر 2014
واقعے کے بعد کسی طرح کا خوف محسوس کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں دوبارہ مگن ہوگیا، سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن  فوٹو: فائل

واقعے کے بعد کسی طرح کا خوف محسوس کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں دوبارہ مگن ہوگیا، سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن فوٹو: فائل

لاس اینجلس: سابق باکسنگ ہیوی ویٹ چیمپئن نے مائیک ٹائسن نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سال کی عمر میں انہیں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے مائیک ٹائسن نے کہا کہ ایک دن وہ تنہا سڑک سے ہوتے ہوئے جارہے تھے کہ ایک شخص نے انہیں پکڑ کر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا جس کی خبر انہوں نے کبھی کسی کو نہیں کی اور ہمیشہ یہ راز چھپائے رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے اس شخص کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھا اور کسی طرح کا خوف محسوس کرنے کے بجائے اپنی زندگی میں دوبارہ مگن ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔