کراچی میں 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  اتوار 2 نومبر 2014
کراچی میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت بڑی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ بھی جاری ہے۔
فوٹو:فائل

کراچی میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت بڑی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ بھی جاری ہے۔ فوٹو:فائل

کراچی: شہر قائد میں آج سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات اور امن وامان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ نے کراچی سمیت پانچ اضلاع میں تین روز کے لیے ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق آج سے 10 محرم تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق حیدرآباد، سکھر، خیرپور اور سانگھڑ میں بھی تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

قانون نافذ کرنےو الے ادارں کاکہنا ہےکہ ڈبل سواری کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ کراچی میں سخت سکیورٹی اقدامات کے تحت بڑی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ بھی جاری ہے، 8 محرم الحرام کے جلوس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے ایم اے جناح روڈ کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے اور جلوس گزرگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوم عاشور کےموقع پر کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں موبائل فون بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کےتحت 9 اور 10 محرم کو موبائل سروس معطل رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔