جلد اپنی نئی فلم کا آغاز کروں گا،ہمایوں سعید

کلچرل رپورٹر  اتوار 2 نومبر 2014
پاکستانی فلم بینوں نے اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے، یمایوں سعید فوٹو؛فائل

پاکستانی فلم بینوں نے اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے، یمایوں سعید فوٹو؛فائل

کراچی: اداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید جو گزشتہ دنوں تھائی لینڈ (بینکاک) میں ایک حادثے میں زحمی ہوگئے تھے پاکستان واپس آچکے ہیں ۔

ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ایک حادثہ تھا جوکبھی نہیں بھول سکتا اﷲکا شکر ہے میں اور میری اہلیہ کسی بڑے حادثہ سے محفوظ رہے،انھوں نے کہا وہ جلد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے جس کی فلم بندی غیر ممالک میں کی جائے گی،انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں نے اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انھیں کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔