کراچی سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد اور نقشے برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 2 نومبر 2014

کراچی: سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے  اسلحہ، بارودی مواد اور شہر کے نقشے برآمد کرلئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب یوسف گوٹھ میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹ، بارودی مواد  اور شہر کا نقشہ برآمد کرلیا ہے۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم ملزمان کو مزید  تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ کے اطراف میں کارروائی کرکے اب تک درجنوں ملزمان کو حراست میں لے چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔