تحریک انصاف نے تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، پرویز رشید

ویب ڈیسک  اتوار 2 نومبر 2014
عمران خان کو اپنی مذاکراتی ٹیم کو بات چیت کے لئے مکمل اختیار دینا چاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات  فوٹو: فائل

عمران خان کو اپنی مذاکراتی ٹیم کو بات چیت کے لئے مکمل اختیار دینا چاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے، حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے اور پی ٹی آئی نے بھی تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم اس کے لئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو اپنی مذاکراتی ٹیم کو بات چیت کے لئے مکمل اختیار دینا چاہئے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کئے جانے کے بعد عمران خان اپنے سامنے خالی کرسیاں دیکھ کر تلخ ہوجاتے ہیں، انہوں نے 14 اگست کو اسلام آباد میں 30 لاكھ لوگوں کو لے كر آنے کا دعویٰ کیا تھا اور حکومت نے انہیں اس وقت بھی نہیں روکا تھا تو 30 نومبر کو بھی نہیں روکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔