لڑاکا پینگوئنز نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی برسات کردی

نیٹ نیوز  پير 3 نومبر 2014
تینوں پینگوئنز نے ایک دوسرے پر اپنے پروں کے ذریعے تھپڑوں کی برسات شروع کردی. فوٹو: فائل

تینوں پینگوئنز نے ایک دوسرے پر اپنے پروں کے ذریعے تھپڑوں کی برسات شروع کردی. فوٹو: فائل

لندن: پینگوئن کو عام طور پر پر امن پرندہ تصور کیا جاتا ہے لیکن شاید ان پینگوئنز کو دیکھ کر کوئی بھی اس تاثر کو درست تسلیم نہ کرسکے۔

برطانیہ کے ایک سمندر کے کنارے موجود یہ تین پینگوئن پرندے نہ جانے کس بات پر آپس میں الجھ پڑے اور انوکھی لڑائی شروع کردی۔تینوں پینگوئنز نے ایک دوسرے پر اپنے پروں کے ذریعے تھپڑوں کی برسات شروع کردی اور آخر تک کسی نے بھی اپنی ہار تسلیم نہ کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔