واہگہ بارڈر خودکش حملے میں شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک  پير 3 نومبر 2014
نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ، کور کمانڈر لاہور  اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ، کور کمانڈر لاہور اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

لاہور: واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں شہید رینجرز اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقے بھجواد ی گئیں ہیں جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

گزشتہ شام واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے 3 رینجرز اہلکاروں انسپکٹر رضوان،نائیک بشیر احمد اور لانس نائیک محمد سلطان کی اجتماعی نماز جنازہ رینجرز  ہیڈکوارٹر لاہور کے شہدا گراؤنڈ میں ادا کی گئی، اس موقع پرگورنر پنجاب چوہدری سرور، کور کمانڈر لاہور نوید زمان اور ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید سمیت اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نماز جنازہ کے بعد تینوں اہلکاروں کی میتیں عارف والا، منڈی بہاءالدین اور نارووال راونہ کر دی گئیں،جہاں انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔