افغان صدر اشرف غنی کا اپنے نام کے ساتھ قبائلی شناخت نہ لکھنے کا فیصلہ

تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اشرف غنی کے نام کے ساتھ ان کی قبائلی شناخت نہ لکھیں، صدارتی ترجمان


ویب ڈیسک November 03, 2014
اشرف غنی نے اپنی قبائلی شناخت نہ لکھنے کا فیصلہ قومی اتحاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیا،صدارتی ترجمان۔ فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی نے اپنے نام کے ساتھ قبائلی شناخت ''احمد زئی'' نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سرکاری محکموں کو بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔


افغان صدارتی محل کے نائب ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کو خط کے ذریعے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ صدر اشرف غنی کے نام کے ساتھ ان کی قبائلی شناخت ''احمد زئی'' کا استعمال نہ کریں اور میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے افغان صدر کا نام صرف اشرف غنی لکھیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی نے اپنی قبائلی شناخت نہ لکھنے کا فیصلہ قومی اتحاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیا۔


واضح رہے کہ ''احمد زئی'' کا شمار پشتونوں کے بڑے قبیلے میں ہوتا ہے اور عام طور پر افغانستان میں لوگ نام کے آخر میں اپنے قبیلے کا نام استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں